چار سدہ مندنی پولیس نے لاپتہ ہونے والے سکول طالب علم کو مینگورہ سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالہ کردیاوالدین کا مندنی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کی 147

چار سدہ مندنی پولیس نے لاپتہ ہونے والے سکول طالب علم کو مینگورہ سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالہ کردیاوالدین کا مندنی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کی

چار سدہ مندنی پولیس نے لاپتہ ہونے والے سکول طالب علم کو مینگورہ سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالہ کردیاوالدین کا مندنی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کی

خیبرپختونخواء (شاہ باباحبیب عارف ) چار سدہ مندنی پولیس نے لاپتہ ہونے والے سکول طالب علم کو مینگورہ سے ڈھونڈ کر والدین کے حوالہ کردیاوالدین کا مندنی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق مسمی لعل بادشاہ ولد عبدالرحمن سکنہ امیرآباد تنگی نے تھانہ مندنی میں اپنے لاپتہ بیٹے کی رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا 18/19سالہ بیٹا حمزہ دوپہر کو گھر سے نکلا ہے جو تاحال واپس گھر نہیں پہنچا۔کل رات کو ہم انتظار کرتے رہے کہ شاید کسی رشتہ دار کے ہاں چلا گیا

ہو لیکن نہیں آیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان نے ڈی ایس پی سٹی تنگی خالد خان کی سربراہی میں ایس ایچ اومندنی فضل داؤد خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر اصل حقائق معلوم کرنے اور بچے کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے تفتیش کاآغاز بچے کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں سے کیا۔لیکن پولیس کو خاطر خواہ نتائج نہیں مل رہے تھے۔پولیس ٹیم نے پوری لگن کے ساتھ بچے کی تلاش جاری رکھی۔بالاخر پولیس نے جدید سائنسی خطوط کے ذریعے حمزہ کو مینگورہ سے ڈھونڈ کربحفاظت والدین کے حوالے کیا۔بچے کے مطابق والدین کے ساتھ ناراضگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ گھر سے فرار ہو گیا تھا۔ بچے کے والدین نے حمزہ کی بحفاظت گھر واپس لانے پرمندنی پولیس کو بہت دْعائیں دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں