پشاور دینی مدارس کے بارے مغربی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔وفاق المدارس مسٸولین اور ارکان عاملہ 269

پشاور دینی مدارس کے بارے مغربی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔وفاق المدارس مسٸولین اور ارکان عاملہ

پشاور دینی مدارس کے بارے مغربی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔وفاق المدارس مسٸولین اور ارکان عاملہ

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)پشاور وفاق المدارس ہم سب کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ وفاق المدارس دینی مدارس کے لیے ساٸبان ہے۔یہ امتیاز صرف پاکستان کے دینی مدارس کوحاصل ہے جو ایک مضبوط نیٹ ورک سے وابستہ ہیں اور قرآن وحدیث کی ترویج واشاعت کے لیے ان کی آواز ایک ہے۔ دینی مدارس کی آزادی وحریت یک نکاتی ایجنڈا ہے ہر قیمت پر تحفظ کیا جاٸے گا۔کیونکہ مدارس کا تحفظ دین اسلام ،پاکستان اور عالم اسلام کا تحفظ ہے

۔دینی مدارس کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں تاہم مشترکہ کوششوں اوراتفاق واتحاد کے ذریعے سے ان سازشوں کوناکام بنا دیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم مولانا حسین احمد نےمسٸولین وفاق خیبر پختونخوا وارکان مجلس عاملہ کے مشترکہ ایک اعلی سطح اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح عصری تعلیمی ادارے ہماری ضرورت ہیں اسی طرح دینی مدارس اسلامی معاشرے اور اسلامی ملک کی ضرورت ہے۔مدارس قرآن وحدیث کی اشاعت ،اسلامی تہذیب کی تشخص کی حفاظت اور قومی شرح خواندگی میں اضافے کا فرض انجام دے رہے ہیں

۔مدارس پرامن رفاہی اور تعلیمی ادارے ہیں لہذا ہمیں آزادنہ خدمات کا موقع دیا جاٸے۔اجلاس میں صوبہ بھر سے وفاق المدارس کے ضلعی مسٸولین اور ارکان عاملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں اس دیرینہ عزم کو دہرایا گیا کہ دینی مدارس کے بارے مغربی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔اوراس کی آزادی وخودمختاری کو بہر صورت برقرار رکھا جاٸے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں