کھاوڑہ مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو ایک اور کامیابی 134

کھاوڑہ مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو ایک اور کامیابی

کھاوڑہ مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو ایک اور کامیابی

آزاد کشمیر ( نامہ نگار )کھاوڑہ مظفرآباد میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کو ایک اور کامیابی۔ پرتھاما ٹھیریاں سے درجنوں افراد مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر راجہ منصور خان نے ہار پہنا کر باقاعدہ شامل کر کے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر راجہ منصور خان نے کہا کے لوگوں کا جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے

کے کھاوڑہ کی عوام میں پی ٹی آئی کی صورت میں امید کی ایک کرن جاگی ہے اور ہم انشااللہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور انشاءاللہ دو ہزار اکیس گزشتہ چار دہائیوں کی محرومیوں کے ازالے کا سال ہے

اور تحریک انصاف برسرِ اقتدار آتے ہی عوامی نوعیت کے اجتماعی و فوری حل طلب مسائل کا سدباب کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ شامل ہونے والوں میں راجہ قدیر ، راجہ رفیق ، شہاب عباسی ، سدھیر احمد ، فیصل عباسی، راجہ رمیز اور دیگر شامل تھے۔ راجہ منصور خان نے یوسی ٹھیریاں کے صدر راجہ طلحہ صدیق اور راجہ قدیر کو اس شمولیتی میٹنگ کے انعقاد پر مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں