چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سال 2021 کے لیے انتخابات مکمل 144

چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سال 2021 کے لیے انتخابات مکمل

چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سال 2021 کے لیے انتخابات مکمل

اسلام گڑھ (نامہ نگار) چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سال 2021 کے لیے انتخابات مکمل، راجہ عرفان صادق صدر جبکہ جاوید چوھدری جنرل سیکرٹری، محمد کاشف اکبرسیکرٹری مالیات منتخب، حاجی خالد حسین سرپرست اعلی، شاہنواز خان سینئر نائب صدر، عقیل احمد نیازی نائب صدر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابرار منیر مغل، اور غفور حسین مصطفوی سیکرٹری نشرو اشاعت بن گئے۔ راجہ عرفان صادق کے جرنلسٹ پینل نے 14 جبکہ چوھدری محمد الیاس کے فرینڈز پینل نے 11 ووٹ حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے سال 2021 کے لیے انتخابات مکمل ہوگئے۔ چوھدری امجد علی الیکشن کمشنر اور حاجی امانت اللہ معاون کی زیر نگرانی میں منعقد ہونے والے انتخابات میں جرنلسٹ پینل 11 کے مقابلہ میں 14 ووٹ سے کامیاب ٹھہرا۔ منتخب عہدیداران میں حاجی خالد حسین سرپرست اعلی، راجہ عرفان صادق صدر، جاوید چوھدری سیکرٹری جنرل، شاہنواز خان سینئر نائب صدر، عقیل احمد نیازی نائب صدر، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ابرار منیر مغل، سیکرٹری مالیات محمدکاشف اکبر اور غفور حسین مصطفوی سیکرٹری نشرو اشاعت شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں