سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے پورے آزاد کشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور ابھی تک جاری ہیں،چوہدری گلفراز احمد 240

سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے پورے آزاد کشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور ابھی تک جاری ہیں،چوہدری گلفراز احمد

سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے پورے آزاد کشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور ابھی تک جاری ہیں،چوہدری گلفراز احمد

اسلام گڑھ(نامہ نگار) پیپلز پارٹی حلقہ نمبر دو کے سینئیر راہنما چوہدری گلفراز احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے پورے آزاد کشمیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور ابھی تک جاری ہیں مسلم لیگ ن ضلع میرپور کے نائب صدر صوفی یعقوب گجر کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا پیپلز پارٹی کے لیے نیک شگون ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا

کہ برطانیہ سے حاجی حبیب احمد نے کہا ہے کہ ڈھلہ بجاڑ ابھی بھی ن لیگ کا گڑھ ہے تو میرا ان کو چیلنج ہے کہ وہ یہاں اپنے گھر میں واپس آ کر ڈھلہ بجاڑ سے میرے ساتھ الیکشن لڑ لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاے گا۔صوفی یعقوب ن لیگ میں واحد بڑی شخصیت تھے بجاڑ میں ان کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد بجاڑ گوڑھا سے ن لیگ کا مکمل خاتمہ ہو گیا۔سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کے ترقیاتی کاموں اور عوام کی خدمت کا جذبہ دیکھ کر صوفی یعقوب گجر نے پیپلز پارٹی میں اعلان کیا ہے ہم صوفی یعقوب گجر کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اور مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں