پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مہمند نے ضم شدہ علاقوں کے ہیڈکوارٹر کی مدد سے ڈسٹرکٹ پولیس آ فس غلنئی میں ہینڈ واشنگ اسٹیشن نصب 157

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مہمند نے ضم شدہ علاقوں کے ہیڈکوارٹر کی مدد سے ڈسٹرکٹ پولیس آ فس غلنئی میں ہینڈ واشنگ اسٹیشن نصب

پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مہمند نے ضم شدہ علاقوں کے ہیڈکوارٹر کی مدد سے ڈسٹرکٹ پولیس آ فس غلنئی میں ہینڈ واشنگ اسٹیشن نصب

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مہمند نے ضم شدہ علاقوں کے ہیڈکوارٹر کی مدد سے ڈسٹرکٹ پولیس آ فس غلنئی میں ہینڈ واشنگ اسٹیشن نصب کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین خان کنڈی نے افتتاح کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صلاح الدین خان کنڈی، ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر پی ڈی ایم اے مہمند شیراز باچا ،ضلعی سیکرٹری ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند فوزی خان ، ڈسٹرکٹ لایزءءن آ فیسر امجد علی، پولیس آفیسرز اور ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند رضاکارز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند صلاح الدین خان نے ڈی پی او آفس میں مفت ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے اور کوویڈ 19 ایس او پیز کو چیک کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لئے مناسب ہاتھ دھونے کا ایک آسان اور کم سے کم سستا ترین طریقہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کوویڈ-19 بیماری جیسے پھیلنے کے خدشات بہت زیادہ ہے اس لیے اس بیماری کے پھیلنے سے بچنے کے لیے اپنے ہاتھوں کو 20 کے سیکنڈ لیے باقاعدگی سے دھویا کریں۔
ہلال احمر پاکستان ضلع مہمند کے ڈسٹرکٹ سیکرٹری فوزی خان نے بتایا کہ پی آر سی ایس مہمند برانچ نے ضلع بھر میں ہینڈ ہائیجین اسٹیشنوں کی تعمیر ہائی اسکولوں کی سطح پر شروع کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں قبائلی ضلع میں لڑکوں اور لڑکیوں کے مختلف اسکولوں میں 22 ہاتھ دھونے والے اسٹیشن لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ ۔19 سے لڑنے کے لئے عوامی مقامات پر 6 ہاتھ دھونے والے اسٹیشن لگائے جائیں گے۔
پی آر سی ایس نے ملک میں کوویڈ – 19 پھیلنے کی دوسری لہر کے بعد مہمند میں حفظان صحت کے فروغ اور عوام میں کرونا وائرس کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ آگاہی مہم شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں