ضلع مہمند،بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے 125

ضلع مہمند،بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

ضلع مہمند،بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند،بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے. تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غنڈئی کلے شاتی کور میں احتجاجی مظاہرہ۔مظاہرین نے پشاور باجوڑ شاہراہ تین گھنٹے تک مکمل بند کر رکھا۔روڈ بندش کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔طویل احتجاج سے روزگار زندگی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوگئے۔گاڑیوں کی لمبی قطاروں میں خواتین،بزرگ،شہری،شیرخوار بچے اور مریض خوار ہونے لگے۔واپڈا میں چوپٹ کا راج ہےبجلی ترسیل کے لئے جاری کردہ شیڈول سے مسلسل انحراف کررہی ہے ۔مظاہرین۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل حلیم زئی گنداو بازار کے قریب غنڈئی کلی کے مقام پر بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ سے تنگ مشتعل مظاہرین نے مین پشاور باجوڑ شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا۔اور مذکورہ شاہراہ کو تین گھنٹے کو ہر قسم آمدورفت کے لۓ بند رکھا۔طویل روڈ بندش سے مصروف ترین شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔روڈ بندش میں خواتین،شیرخواربچے،بزرگ شہری اور بیمار گاڑیوں کے لمبی قطاروں میں گھنٹوں تک خوار ہونے لگے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ محکمہ واپڈا اپنے جاری کردہ شیڈول سے مسلسل انحراف کررہے ہیں۔جن کے بناء پر علاقہ تاریکی میں ڈوبا چکاہے

۔اور بجلی سے منسلک تمام ضروریات ٹھپ ہو کر رہ گئی۔جبکہ اس کے برعکس کارخانوں کو عوامی لائنوں سے چوبیس گھنٹے بجلی سپلاٸ جاری رہتے ہیں۔تین گھنٹے کے طویل روڈ بندش سے مسافروں،بزرگ شہریوں،شیرخوار بچوں اور بیماروں کو تکلیف کے مد نظر انسانیت کے جذبے سے مظاہرین نے شاہراہ آمدورفت کے لئے کھول دیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی اور پی پی پی کے سینئر رہنماء تاجبر خان اور ارشد بختیار نے کہا۔کہ عوامی مطالبہ حق بجانب ہے۔کیونکہ علاقے میں بجلی کی سپلائی نہ ہونے کے برابر ہے۔یادرہے کہ بجلی سے منسلک ضروریات کے ساتھ ساتھ بار بار بجلی کے خلاف احتجاجوں نے روزمرہ زندگی کے معمولات کو بھی بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں