مردان ایڈورٹائزر اینڈ پینٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) میں شامل 124

مردان ایڈورٹائزر اینڈ پینٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) میں شامل

مردان ایڈورٹائزر اینڈ پینٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار مرکزی تنظیم تاجران (ظاہر شاہ گروپ) میں شامل

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان شمولیت کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے چیئرمین مولانا ناصر، صدر عباس باچہ، جنرل سیکرٹری بختیار خان، سینئر نائب صدر نعیم اللہ، نائب صدر فضل رحیم ودیگر نے (ظاہر شاہ گروپ)میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضلع مردان کے تمام تاجر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور تاجروں کو سہولیات دینا او ر ان کے مسائل حل کرنا ملک کی

معیشت کو مضبوط کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور اس کے استحکام کے لیے ہمیں اپنا پورا کردار ادا کرنا ہوگا۔تاجر پرامن لوگ ہے اور پرامن طریقے سے اپنے حق کے لیے بات کرتا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ تاجربرادری کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاجربرادری کی خدمت کرنا ہمارا مشن ہے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے اور ان کی مسائل کو اچھے طریقے سے حل کرنے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے جو قوتیں تاجروں کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں انکو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے د ینگے کیونکہ ہم تاجروں کے تقسیم کے حق میں نہیں ہے اس موقع پر تنظیم تاجران جنرل سیکرٹری وقار باچہ، چیئر مین غلام سرور صراف، حاجی اویس خان، فیاض خان ودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں