عوام کے تعاون سے صاف اور پاک مردان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے 122

عوام کے تعاون سے صاف اور پاک مردان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے

عوام کے تعاون سے صاف اور پاک مردان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان۔کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہاہے کہ شہریوں کو صاف پانی اور صفائی کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔شہری حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں تو مردان کو پاک صاف اور ایک پرامن شہر بنا کر دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان کے دورے کے موقع پر کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مجیب الرحمان بھی انکے ہمراہ تھے۔اس موقع پر کمپنی کے منیجر میونسپل سروسز خلیل اکبر،چیف فنانس افسر نوید اختر،منیجر ایچ آر عمران آفریدی نے کمشنر کا استقبال کیا۔کمشنر مردان ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے

کمپنی کے منیجر میونسپل سروسز خلیل اکبر نے بتایا کہ 10نومبر 2016سے کمپنی شہر کے39نائبرڈ ہوڈکونسلوں میں صفائی، نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کی خدمات شہریوں کو فراہم کر رہا ہے۔ اس وقت مردان شہر سے روزانہ کی بنیاد پر250ٹن کچرہ اکٹھا کر کے اسے محفوظ طریقے سے تلف کیا جاتا ہے جبکہ پانچ ٹن کچن ویسٹ کو روزانہ کی بنیاد پر کھاد میں تبدیل کیا جارہا ہے جو کہ زرعی فصلوں کے لئے بھی انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے۔انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے قیام سے اب تک 15ہزار تین سو دس شکایت درج ہوئے ہیں جن میں 15ہزار دو سو اڑتالیس شکایات کو حل کر دیا گیا ہے

جبکہ بقایا شکایات پر کام جاری ہے اور اسے بھی بہت جلد حل کر دیا جائے گا۔انہیں بتایا گیا کہ مردان شہر میں نکاسی آب کے لئے446کلو میٹر نالیوں کو متواتر صاف کیا جارہا ہے۔انہیں بتایا گیا کہ شہر کے چودہ یونین کونسلوں میں اس وقت425اہلکار صفائی اور نکاسی آب جبکہ89اہلکار شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے دن رات خدمات انجام دے رہے ہیں۔کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کمپنی کی کارکردگی پر اطمینان کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ
عوام کے تعاون سے صاف اور پاک مردان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے انہوں نے ڈویژن بھر میں پولی تھین بیگز پر پابندی کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کواس ضمن میں فوری کاروائی کی ہدایت کی۔انہوں نے باڑی چم میں گھروں میں جانوروں کے ذبح کرنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے

کہا کہ سلاٹر ہاؤس کے بغیر گلی محلوں میں جانوروں کو ذبح کرنے پر پابندی ہے اور اگر کسی نے بھی خلاف ورزی کی توسخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے شہری علاقوں سے ڈیری فارمز کو دیہی علاقوں میں منتقل کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کمپنی کے مختلف سیکشن کا بھی معائنہ کیا اور شکایت سیل کے دورے کے موقع پر شہریوں کے تاثرات بھی معلوم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں