چکار کرونا کے وار جاری بینک ملازمین کے بعد کرونا کا حملہ مزید تیز 137

چکار کرونا کے وار جاری بینک ملازمین کے بعد کرونا کا حملہ مزید تیز

چکار کرونا کے وار جاری بینک ملازمین کے بعد کرونا کا حملہ مزید تیز

آزاد کشمیر(نامہ نگار) چکار کرونا کے وار جاری بینک ملازمین کے بعد کرونا کا حملہ مزید تیز ۔چکار میں مزید 5 افرادکرونا کا شکار!محکمہ صحت اور انتظامیہ ایکٹیو، رینڈم سمپلنگ اور گھر گھر پہنچ کر مریضوں کو آئیسولیٹ کرنا شروع کر دیا!تفصیلات کے مطابق چکار کرونا وائرس زور پکڑ گیا۔ مزید پانچ افرد میں کرونا وائرس مثبت آ گیا!کرونا ٹسٹ پازیٹو آنے کے بعد ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان منظور اور ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت کرونا رپیڈ ایکشن ٹیم عجائب دین،سیدمقصود حسین شاہ اور انتظامہ کی جانب سے تحصیلدار چکار کامران خان نائب تحصیلدا فاضل خان کا ٹسٹ مثبت آنے والے کرونا مریضوں کے گھر کا دورہ اور مریضوں کا ہوم آئسولیٹ کرنا جبکہ مریضوں کے دیگر فیملی ممبرز کے رینڈم سمپلنگ کرنا، عوام علاقہ چکار کے لیے اس بیماری کے خلاف محتاط رہنے اور سنجیدہ رویہ اپنانے کا ہدایت نامہ ہے
چکار کرونا پازیٹیو آنے والوں میں عدالت سول جج کے درجہ چہارم کے دو ملازمین سمیت محکمہ امورحیوانات کے ایک اور محکمہ برقیات اوپریشن سبڈویژن چکارکے دو ملازمین شامل ہیںتحصیلدار چکار کامران خان نے خصوصی ہدیات جاری کی ہیں کہ ٹسٹ پازیٹیو آنے والے تمام افراد اپنے آپ کو مکمل آئسولیشن میں رکھیں اور مکمل ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔ اس موقع پر تحصیلدار چکار کامران خان نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اسامہ اعوان سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ چکار میں کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ایسے افراد جو ہجوم والی جگہوں جیسے مارکیٹ وغیرہ میں آتے ہیں ماسک کا لازمی استمعال کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔زیادہ وقت گھروں میں رہیں اپنی، اپنے خاندان اور اپنی قوم کی حفاظت کریں اور انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ملازمیں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں