اقوام متحدہ فی الفور اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے کرٹھوس اقدامات اٹھائے، شاہ محمود قریشی 206

اقوام متحدہ فی الفور اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے کرٹھوس اقدامات اٹھائے، شاہ محمود قریشی

اقوام متحدہ فی الفور اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے کرٹھوس اقدامات اٹھائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(بیورورپورٹ )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فی الفور اسلام کے خلاف اس نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ہم نے آج ( پیر )کوپاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے ۔ہم ان کے ساتھ بھی احتجاج کریں گے۔پیر کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے
۔فرانس کے صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے ۔۔ا نہوں نے کہا کہ نفرت پر مبنی بیانیے میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے۔کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ایسا نہیں ہوا ۔کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شائع کیے جس پر ہر پاکستانی نے شدید احتجاج کیا اور سخت الفاظ میں مذمت کی،
کبھی قرآن پاک کو جلانے کے واقعات سامنے آتے ہیں ۔وزیر اعظم نے رواں برس اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیے اور اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جس طرح آپ کے علم میں ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح آپ ہولوکاسٹ پر مبنی مواد کی اشاعت نہیں کرتے اسی طرح اسلام کے خلاف گستاخانہ مواد کی اشاعت کو بھی روکا جائے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں، میں وزیر اعظم کی ہدایت پر اس حوالے سے ایک جامع قرارداد پیش کروں گا
جس میں 15 مارچ کا دن، اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے ۔میں سمجھتا ہوں کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ فی الفور اسلام کے خلاف اس نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔آج نفرت کے جو بیج بوئے جا رہے ہیں ان کے نتائج شدید ہوں گے متشدد رویوں میں اضافہ ہو گا – اس سے معاشرے مزید تقسیم ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے آج (پیر )کو پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا ہے ہم ان کے ساتھ بھی احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں