دریا میں نہاتے ہوئے چار نوجوانوں کے ڈوبنے کا معاملہ، 178

دریا میں نہاتے ہوئے چار نوجوانوں کے ڈوبنے کا معاملہ،

دریا میں نہاتے ہوئے چار نوجوانوں کے ڈوبنے کا معاملہ،

مظفرگڑھ (میاں خالد ندیم بھٹی سے) دریا میں نہاتے ہوئے چار نوجوانوں کے ڈوبنے کا معاملہ، ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی نعشوں کو تلاش کرلیا، نعشوں کو ورثاء کے حوالے کرکے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے

علاقے شہرسلطان کی بستی نظام والا میں گزشتہ روز میٹرک کے چار طالبعلم کزن دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو کا سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو چھبیس گھنٹے بعد آخری ڈوبنے والے نوجوان فیض رسول کی نعش کو بھی تلاش کرلیا گیا

اور ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی نعشوں کو تلاش کرکے ریسکیو اہلکاروں نے ورثاء کے حوالے کردیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز دریائے چناب میں نہاتے ہوئے چار نوجوانوں کے ڈوبنے پر شروع کیا گیا ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ اور شہرسلطان کے قریب بستی نظام والی میں دریائے

چناب میں نہاتے ہوئے چار میٹرک کے طالب علم کزنوں انصر، فیض رسول،محسن اور فیاض کی عمریں 15سال سے 20سال کے درمیان تھی جن کے دریائے چناب میں ڈوب کر جاں بحق ہونے پر پورے علاقے میں سوگ کی فضاء قائم ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں