120

ڈپٹی کمشنر دوردراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے متحرک ہوگئے

ڈپٹی کمشنر دوردراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے متحرک ہوگئے

خانیوال (سعید احمد بھٹی سے)ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی دوردراز علاقوں کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے متحرک ہوگئے انہوں نے چکنمبر 7/9R رحمان گڑھ اور چک نمبر 30/10R کے بنیادی مراکز صحت کے طوفانی دورہ کر کے وہاں پر طبی سہولیات کا جائزہ لیا – ڈاکٹروں و عملہ کی حاضری اور صفائی کی صورتحال چیک کی –

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا ۔بنیادی مرکزصحت چک 30/10R کے اچانک معائنہ کے دوران ایم پی اے فیصل اکرم خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیر احمد ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو ڈیوٹی کا سختی کے ساتھ پابند کردیا گیا ہے ہسپتالوں میں عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے سروس ڈیلیوری اور ڈاکٹروں کے مریضوں سے رویہ بارے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے

انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت کے مسائل سے آگاہ ہوں ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت چک 30/10R کی چار دیواری کا بھی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں