126

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر ایس او پیز عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا شہر دودہ

ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر ایس او پیز عملدرآمد کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا شہر دودہ

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر لاک ڈائون کے دوران اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کا شام 7 بجے دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کے لئے شہر کا دورہ کیا- ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف دکان داروں کو جرمانے بھی کیے۔ کورونا وائرس کی وباء پھیل رہی ہے موجودہ حالات میں غفلت سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے-

اس لئے تاجر حضرات ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنے کاروبار ہر صورت بند کریں۔ تمام دکاندار حضرات سے گزارش ہے وہ بازاروں،دوکانوں،مارکیٹوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات،ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہر صورت جاری رہے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں