بین الاضلاعی کارڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار اور خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی‘ 116

بین الاضلاعی کارڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار اور خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی‘

بین الاضلاعی کارڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار اور خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی‘

خانیوال (سعید احمد بھٹی) بین الاضلاعی کارڈکیت گینگ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار اور خانیوال پولیس کی بڑی کاروائی‘قتل‘ اقدام قتل‘ڈکیتی‘رابری‘راہزنی‘کاریں چھیننے او رکاریں چوری کرنے میں ملوث ہاشم عرف ہاشو گینگ گرفتار مزید ملزمان سے لوگوں سے چھینی گئی 05گاڑیاں برآمد

اور ملزمان سے خانیوال‘ ساہیوال‘ ملتان‘ راولپنڈی‘ اٹک‘ چکوال سمیت دیگر اضلاع میں وارداتوں کے انکشاف کیا ہے اور ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں مختلف اضلاع میں درجنوں بار چالان ہوچکے ہیں۔

ملزمان سے انٹروگیشن جاری جس سے مزید انکشافات اور برآمدگی متوقع ہے۔ ڈی پی او نے ملزمان سے برآمد شدہ گاڑیوں کی چابیاں اصل مالکان کے حوالہ کر دیں اور مزید مالکان کی جانب سے ڈی پی او محمد علی وسیم کو زبردست خرا ج تحسین او رپھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ ڈی پی او نے پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے جانے کے احکامات جاری کیے۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں