144

تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر )تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد۔ڈی ایس پی سرکل صدر عدالت خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ صدر شفیق الرحمن نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کےچھپر روڈ نزد دروازہ کے مقام پر دوران ناکہ بندی مخبر کی اطلاع پر کاروائی۔

لساں نواب مانسہرہ کے رہائشی نوجوانوں رمیض خان ولد محمد مسکین سکنہ جنگڑ لسانواب اور محمد نعیم ولد دریا آمان سکنہ شگوال لساں نواب ضلع مانسہرہ سے دوران تلاشی 5 کلو 690 گرام اعلی کوالٹی چرس

گردہ نما برآمد۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں زیر دفعہ 9D/CNSA مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈی پی او ہری پور سید اشفاق انور (پی ایس پی ) نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے اور ملزم کی گرفتاری پر افسران پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں