ڈپٹی کمشنر نے فروٹ و سبزی منڈی خانیوال کا بھی دورہ کیا 142

ڈپٹی کمشنر نے فروٹ و سبزی منڈی خانیوال کا بھی دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر نے فروٹ و سبزی منڈی خانیوال کا بھی دورہ کیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ماہ رمضان کے بعد بھی متحرک ہیں انہوں نے اس سلسلہ میں خود شہر کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں پر پرائس چیکنگ کی

اور ہدایت کی کہ مقررہ نرخ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کے ساتھ ناپ تول کے پیمانوں کا بھی خیال رکھا جائے -ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سطح پر مرغی کے گوشت کے فی کلو نرخ 260 روپے ہیں

اس سے زائد پر فروخت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی- ڈپٹی کمشنر نے فروٹ و سبزی منڈی خانیوال کا بھی دورہ کیا اور آکشن کا جائزہ لیا- ای اے ڈی اے آصف رضا نے بتایا کہ مقامی پیداوارکی منڈی میں سپلائی کی وجہ سے سبزیوں کے نرخ انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں- ہیں-




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں