212

سٹی کوٹرادھاکشن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بڑے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا

سٹی کوٹرادھاکشن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بڑے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )الحمداللہ سٹی کوٹرادھاکشن میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بڑے منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا جس میں سیوریج پائپ لائن اور سڑکوں کے کام سینما موڑ سے لیکر وارڈ نمبر 5 کی دو سڑکیں شامل ہیں ۔
پی ٹی آئی کے سینئرز ببر شیر لیڈران سردار راشد طفیل احمد خاں ، سردار امجد طفیل احمد خاں اور اسسٹنٹ کمشنر نازیہ موہل نے ان ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس موقع پر انصاف لیبر ونگ کے سینئرز عہددران تحصیل صدر سردار طارق سعید ، جنرل سیکرٹری ولی محمد انصاری ، انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر کرامت اللہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران غوری اور سٹی سپورٹس جنرل سیکرٹری مہر ساجد نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں