بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کا بھارت کو حساب دینا ہوگا، راجہ منصور خان 146

بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کا بھارت کو حساب دینا ہوگا، راجہ منصور خان

بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کا بھارت کو حساب دینا ہوگا، راجہ منصور خان

سلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف آزادجموں وکشمیر کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ منصور خان نے بھارتی فوجوں کے ساتھ مقابلے میں ممتاز کشمیری رہنما محمد اشرف صحرائی کے صاحبزادے جنید صحرائی اور ان کے ساتھی طارق احمد کی شہادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔

بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام کا بھارت کو حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے اشرف صحرائی نے اپنا لخت جگر تحریک آزادی کے راستے میں قربان کرکے ثابت کیا ہے کہ کشمیری لیڈرشپ اور ان کے خاندان تحریک آزادی کے لیے عام لوگوں کی طرح اپنا خون بہارہے ہیں۔
بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو منظم ظلم و ستم کا سامنا کرنا پڑا رہاہے۔کئی مہینوں سے وہ لاک ڈاؤن کا شکارہیں۔ تشدد،ماورا آئین و عدالت اغوا و قتل کر کے لاشوں کی بے حرمتی کرنا، سرچ آپریشن کے دوران کم عمر لڑکوں کی غیر قانونی گرفتاریاں، لاپتہ افراد کا انسانی بحران کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

آزادی پسند سیاسی قیادت کی گرفتاری اور حریت پسند نوجوانوں کو ‘دہشت گرد’ قرار دینے اور زیر حراست کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک نے دنیا بھر میں بھارتی جمہوریت، سیکولرازم اور گاندھی کے فلسفے کی دھجیاں اڑا کررکھ دی ہیں اور اسے رسوا کردیا ہے۔ آج لوگ

بھارت کو امن اور جمہوریت کا علمبردار نہیں بلکہ ہٹلر کے نازی جرمنی کے طور شناخت کرتے ہیں۔ عالمی میڈیا کو بھی احساس ہڑپ کیا تھا بھارت کشمیر کو ہضم کرنا چاہتاہے جو عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
گزشتہ سال 5 اگست کے بعد 8 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ لاک ڈاؤن کے نتیجے میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور بیمار افراد کی اموات کے باوجود کشمیری جدوجہد آزادی سے دستبردار نہ ہوئے تو اب بھارتی حکومت نے جان بوجھ کر شہریوں کے

مکانات کو آگ لگا نا شروع کردی تاکہ کشمیری مسلمان آزاد کشمیر کی طرف نقل مکانی کرجائیں اور بی جے پی کو کشمیریوں اورمسلمانوں سے نجات مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی فوج کے ذریعے کشمیری کی نسل کشی کررہی ہے اور انہیں دہشت گرد قراردے کر دنیا کو اس طرف متوجہ بھی نہیں ہونے دیتی۔ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے

بھارت ایک مقبوضہ علاقے کے باشندوں کی آبادی کا تناسب بگاڑ رہاہے جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تحریک انصاف بھارت کے ان عزائم کے راستے میں وزیراعظم عمران خان کی لیڈرشپ میں چٹان بن کر کھڑی ہے۔
راجہ منصور خان نے کہا کہ گزشتہ تین چاردنوں میں لائن آف کنٹرول پر بھی مسلسل فائرنگ ہورہی ہے جس سے تین شہری محض کوٹلی میں زخمی ہو ئے ہیں انہوں نے افسوس کا اظہار کیا

کہ کورونا کی عالمی وباء کے دوران ساری دنیا لاک ڈاون کی وجہ سے شہریوں کو سہولتیں فراہم کررہی ہے جب کہ بھارت وادی میں قتل عام اور سرحدی علاقوں میں گولہ باری کرکے شہریوں کو حراساں کررہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں