چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرخارجہ 126

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرخارجہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں قومی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی

۔وزیرخارجہ نے کہاکہ افغانستان میں امن واستحکام خطے کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مشترکہ ذمہ داری اورانتہائی سنجیدگی کے ساتھ افغان امن عمل میں اپنا مصالحتی کردارادا کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔اجلاس میں کورونا وائرس کی عالمی وباء کے مسئلے، خطے میں بدلتی ہوئی

صورتحال اور اسے درپیش چیلنجز پربھی تفصیلی غور کیاگیا۔وزیرخارجہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں ممکنہ نئے مسائل سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری یقینی بنانے پرزوردیا ۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی اہداف کے حصول کیلئے معاشی سفارتکاری کے فروغ کی بھی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں