تاریخ میں پہلی بار2021میں ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت وزیراعظم عمران خان کرینگے ،کیپٹن عاصم ملک 135

تاریخ میں پہلی بار2021میں ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت وزیراعظم عمران خان کرینگے ،کیپٹن عاصم ملک

تاریخ میں پہلی بار2021میں ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت وزیراعظم عمران خان کرینگے ،کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) 2021 میں منعقد ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کرینگے، اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اس امر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2021 میں منعقد ہونے والی دی

ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت کرینگے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار یہ موقع آیا ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم اس عالمی فورم کی صدارت کرینگے، یہ نا صرف پاکستان بلکہ مسلم ورلڈ کے لیے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے معیشت کے بارے میں مثبت اقدامات سے ناصرف ملکی

معیشت درست سمت میں چلنا شروع ہوگئی ہے بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بھی بحال ہوگیا ہے جو پاکستان کے مستقبل کے لیے خوش آئند بات ہے، میں اس اہم کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو خرج تحسین پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم پر پاکستان کی معیشت کے مثبت پہلووں کو بہترین طریقے سے اجاگر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں