فورٹ عباس مروٹ شہر اور گردو نواح پر ٹیڈی دل کا حملہ 285

فورٹ عباس مروٹ شہر اور گردو نواح پر ٹیڈی دل کا حملہ

فورٹ عباس مروٹ شہر اور گردو نواح پر ٹیڈی دل کا حملہ

فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) فورٹ عباس مروٹ شہر اور گردو نواح پر ٹیڈی دل کا حملہ مروٹ اور اس کے گردونواح کے کاشتکار اور کسان پریشان بڑی تعداد میں ٹیڈی دل کا حملہ ٹیڈی دل نے کھڑی

فصل پر حملہ کرکے فصل کو تباہ کردیا کسان اور کاشتکار اپنے آنکھوں کے سامنے اپنی فصل کا نقصان ہوتے ہوے دیکھ رہے ہیں ٹیڈی دل کے حملے کی وجہ سے کاشتکار اور کسانوں کو لاکھوں روپئے کا نقصان ایک تو کرونا کے سبب لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسان اور کاشتکار ویسے ہی پریشان تھے

اور دوسرا ٹیڈی دل نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی،فور عباس مرووٹ شہر اور گردو نواح پر ٹیڈی دل کا حملہ۔شہر سے سایہ کی طرح گزرتے ہوئے۔ڈی سی او بہاولنگر اور اسٹنٹ کمشنر احمد سلیم چشتی سے

ابو حمزہ ساجد صدر جنوبی پنجاب اتحاد یوتھ کونسل پاکستان ان کی اپیل اس تباہی سے فورٹ عباس کو بچانے کے لیے فوری نوٹس لیں تاکہ کسی بڑی تباہی سے فورٹ عباس اور ارد گرد کے علاقوں کو محفوظ رکھا جا سکے
اس موقع پر کسان عدنان سلیم ۔اور فوجی ذولفقار ۔امیر حمزہ نے کہا کہ میرے نو ایکٹر تباہ ہو چکے ہیں اور دیگر حضرات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم صبح اپنی زمین پر گئے

تو وہاں دیکھا کہ ٹنڈی دل کا حملہ ہمارے کپاس کی فصل ۔ بھنڈی کی فصل اور یہاں تک کہ گھاس کو بھی نہ چھوڑا ہمارا تو سب کچھ تباہ اور برباد ہو گیا،ہماری حکومت پنجاب سے اپیل ہے کہ ہمیں کاٹن کا بیج اور کھاد مفت فراہم کرے تاکہ ہم زمین پر فصل کاشت کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں