کوٹ رادھا کشن سیوریج کا کام ابھی شروع ہی ہوا ہے اور چالیس لاکھ روپے کمیشن تقسیم اہم ذرائع 120

کوٹ رادھا کشن سیوریج کا کام ابھی شروع ہی ہوا ہے اور چالیس لاکھ روپے کمیشن تقسیم اہم ذرائع

کوٹ رادھا کشن سیوریج کا کام ابھی شروع ہی ہوا ہے اور چالیس لاکھ روپے کمیشن تقسیم اہم ذرائع

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )کئی روز سے ھمارے شہر کوٹ رادھا کشن میں ھونے والے ٹھیکوں کے حوالے سے شہر کے لوگوں کو شدید تحفظات تھے یہ ٹھیکے میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن میں ھوے سب سے پہلے تو اس بات پر مسلہ تھا کہ میونسپل کمیٹی کے ٹھیکے پول کے تحت کیوں ھوے

وہ جو رقم پول کے تحت بندر بانٹ کی گئی ہے یہ پیسے شہر کے لوگوں سے ٹیکسوں کی مد میں جمع کیا گیا تھا آس کے علاؤہ اس میں سیاسی حضرات کی دلچسپی سے مزید تحفظات لاحق ہو گئے تیسرا ظاہر ہے جب اتنی بندر بانٹ ھو گی ٹھیکے دار سیاسی لوگوں کو بھی کمیشن دے گا پھر اداروں کی

کمیشن ظاہر ہے پھر ٹھیکے دار کو بھی پیٹ لگا ھے تو کام میں گندہ میٹریل بھی استعمال ھوگا بہرحال کچھ دوستوں نے اس پر آواز اٹھائی جو سی او کے کانوں تک پہنچی انہوں نے سب کو دفتر میٹنگ کے لیے بلا لیا اور کام کو روک دیا آب ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کام کی کوالٹی چیک کریں گے

لیکن بات پھر وہ ھی ھے ان ٹھیکوں کی تفصیلات اور کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کیوں کہ سننے میں آ رہا ہے کہ انتہائی گھٹیا پائپ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جب شور مچا تو سنا ہے پائپ آٹھا لیے گے ھیں آب ساری ذمہ داری اس کمیٹی پر ھے اگر یہ اچھا کام کروانے میں کامیاب ہوئے

تو ان کو ھمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا ورنہ تو آپ لوگ جانتے ہیں میرے ایک انتہائی اہم ذرائع کے مطابق سیوریج کے کام ابھی شروع ھی ھوا ھے اور چالیس لاکھ روپے کمیشن تقسیم ھو چکی ھے جبکہ بے شمار ایسے گھپلے باقی ھیں جو امید ہے سامنے آئیں گے بہرحال دیکھتے ہیں آنے والے دنوں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں