عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی 195

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کی صحافیوں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد(اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی تمام مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی 3مئی 2020ءعالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کا پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر کامیاب احتجاجی مظاہرہ صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین

آف جرنلسٹ عامر سجاد سید نے کہا ہے کہ دھرنے پر قائد صحافت جناب افضل بٹ صاحب سابق صدر این پی سی شکیل انجم صاحب طارق چوہدری صاحب انور رضا. صاحب زمان مغل صاحب. قربان ستی صاحب. شہزاد چوہدری صاحب. نثار احمد صاحب. سردار شوکت صاحب .اور آپ سب دوستوں کا بے حد شکر گزار ہوں.کہ بارش اور موجودہ کروناوائرس کے باوجود آپ نے شرکت کی
سب نےبہت محنت کی جس کی بدولت کامیابی ملی. آر آئی یوجے کی کامیابی جرنلسٹس پینل کی فتح ہے. احتجاجی دھرنے کا مقصد ملک بھر کےصحافیوں کے مسائل کا فوری حل ہے جس کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائےگی ۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی تمام مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی اور منگل کو مذاکرات کی دعوت کےبعد دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں