ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کا خانیوال ڈی پی او آفس کا دورہ 125

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کا خانیوال ڈی پی او آفس کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کا خانیوال ڈی پی او آفس کا دورہ

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس ملازمین جرائم کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کرداراداکررہے ہیں اس کڑے وقت میں پولیس ملازمین کی فلاح وبہود کیلئے

ہرممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے‘کنسٹیبل او رہیڈ کنسٹیبل محکمہ پولیس کی گاڑی کے چارپہیوں کی طرح ہیں پولیس ملازمین میں راشن کی فراہمی کامقصدان کی استعدادکارکوبڑھاناہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں پولیس ملازمین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم‘ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی‘ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک‘ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شاہد حسین‘ڈی ایس پی صدرسرکل نعیم عباس ودیگر پولیس افسران موجود تھے۔

آرپی او نے کہاکہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں پولیس کی سخت ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار محکمہ کی عزت کا باعث ہیں ان کی فلاح وبہبود کوئی احسان نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری ہے‘کورونا سے بچاء کیلئے پولیس لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد کرارہی ہے

اورپولیس شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خدمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایس او پیزکیمطابق ضلعی انتظامیہ او رخانیوال پولیس کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران آن رو ڈ ہے او رنماز تراویح ودیگر نمازوں کے دوران مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عملد رآمد کسیاتھ ساتھ مکمل حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر آرپی او ملتان وسیم احمد خان نے ڈی پی ا ومحمد علی وسیم او رڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی کے ہمراہ پولیس ملازمین میں راشن تقسیم کیا۔بعدازاں آرپی او ملتان فیلڈ میں ڈیوٹی

سرانجام دینے والے پولیس ملازمین کے ساتھ گھل مل گئے ان کیساتھ افطاری کی او ر مسائل دریافت کیے۔قبل ازیں آرپی اوملتان وسیم احمد خان کو ڈی پی او آفس پہنچے پر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔انہوں نے ڈی پی ا وآفس کے لان میں پودا بھی لگایا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں