ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی گرانفروشوں کو سبق سکھانے کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک 129

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی گرانفروشوں کو سبق سکھانے کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی گرانفروشوں کو سبق سکھانے کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک

خانیوال/جہانیاں ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی گرانفروشوں کو سبق سکھانے کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے- انہوں نے جہانیاں اور ٹھٹھہ صادق آباد کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے کرکے مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کا تفصیلی جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ بھی انکے ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر نے مختلف دکانوں اور ریڑھیوں پر پرائس چیکنگ کی اور ایک کریانہ فروش کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا انہوں نے کھجور، لیموں، پیاز، آلو ،کیلا ، بیسن کے نرخ خصوصی طور پر چیک کیے

اور اشیاء کی کوالٹی بھی معلوم کی ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے موقع پر موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خریداری صرف اور صرف مقررہ سرکاری نرخوں پر کریں شکایت کی صورت میں فوری طور پر،، قیمت ایپ،، پر گراں فروش کا نام اور پتہ بارے آگاہ کیا جائے انتظامیہ فوری طور پر اس کے خلاف ایکشن لے گی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا

میری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر نے جہانیاں یوٹیلٹی سٹور کا بھی اچانک معائنہ کیا اور وہاں پر سبسڈائیز نرخوں پر فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کا اسٹاک چیک کیا –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں