140

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی دبنگ کاروائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی دبنگ کاروائی

خانیوال،(ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی دبنگ کاروائی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی سربراہی میں خانیوال پولیس کی دبنگ کاروائی‘موبائل شاپس پر نقب لگاکر وارداتیں کرنیوالے ملزمان گرفتار‘ملزمان سے 70موبائل مالیتی 17لاکھ روپے برآمدکرلیے گئے۔

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری موبائل فون ٹی چوک عبدالحکیم پر 15/16-03-20کی درمیانی شب نامعلوم ملزمان نے دکان کی چھت پر نقب لگا کر موبائل فون اور موبائل اسیسریز چوری کرکے فرارہوگئے تھے

جس کا مقدمہ نمبر99/20مورخہ17-03-20بجرم 457/380ت پ تھانہ عبدالحکیم درج ہوا۔انہو ں نے بتایاکہ سرکل کبیروالا کی کرائم میٹنگ کے دوران انہو ں نے عبدالحکیم میں واقع چوہدری موبائل فون کے نام سے موبائل شاپ پر ہونیوالی چوری اورمدعیان کی جانب سے درج کیے گئے

مقدمہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سرکل کبیروالا نوشیروان علی کونقب زنی کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک دیا جس پر ڈی پی ا و کی ضروری ہدایات کی روشنی میں اے ایس پی کبیروالا نے تھانہ عبدالحکیم کے محنتی اور قابل افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی‘ٹیم نے شبانہ روز محنت او راپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے

مقد مہ نمبر99/20مورخہ17-03-20بجرم 457/380ت پ تھانہ عبدالحکیم کے ملزمان کو ضلع چنیوٹ علاقہ تھانہ رجوعہ سے گرفتارکرلیا۔ڈی پی او نے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں علی حیدرولد شمیرخان قوم بدھڑسکنہ تحصیل لالیاں ضلع چنیوت اورسکندرولد طالب حسین قوم پڑھیارسکنہ احمد پورسیال جھنگ شامل ہیں‘

ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوہدری موبائل ٹی چوک عبدالحکیم پر دکان کی چھت پر نقب لگا کرواردات کے ارتکاب کا انکشاف کرلیا‘ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید برآمدگی متوقع ہے۔

اہل علاقہ او رتاجر برادری کی جانب سے ڈی پی او محمد علی وسیم او راے ایس پی کبیروالا نوشیروان علی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ڈی پی اونے نقب زنی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری او رمال مسروقہ کی برآمدکرنیوالی ٹیم کو تعریفی سر ٹیفکیٹ او رنقدانعامات دئیے جانے کے احکامات صادر کیے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں