مہمند میں غریب اور بے روزگار 30 خاندانوں میں عدن ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے فوڈ پیکج تقسیم 283

مہمند میں غریب اور بے روزگار 30 خاندانوں میں عدن ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے فوڈ پیکج تقسیم

مہمند میں غریب اور بے روزگار 30 خاندانوں میں عدن ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے فوڈ پیکج تقسیم

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)لاک ڈاون کی وجہ سے غریب اور بے روزگار ہونے والے 30 خاندانوں میں عدن ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے فوڈ پیکج تقسیم ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ غریب اور دہیاڑی دار طبقہ کی مدد ہم سب پر فرض ہے رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں ایسے پھسے ہوئے

طبقے کی مذید مدد کرنا حکومت سمیت تمام فلاحی اداروں کی اولین ترجیح ہے ۔چیف ایگزیکٹیو ناصر علی ۔تفصیلات کے مطابق عدن ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے تحصیل حلمیزی سلطان خیل میں میں لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہونے والا غریب پھسے اور دہیاڑی طبقے سے تعلق رکھنے والے 30 خاندانوں میں سوشل ورکر گلدرب خان کی بدست راشن تقسیم کر دیا گیا۔

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے دہیاڑی دار اور مزدور طبقہ ہر لحاظ سے متاثر ہو چکا ہے جن میں اکثر کے گھروں کے چھولہے بجھ گئے ہیں ایسے افراد کے گھروں کا تمام دار و مدار مزدوری پر تھا لیکن گزشتہ ایک مہینے سے ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون سے یہ طبقہ بری طرح متاثر ہو چکا ہے جنکا مدد ہم سب کا فرض ہے ۔

تاکہ ایسے غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچے نہار پیٹ نہ رہے ۔ان کا کہنا تھا حکومت سمیت تمام فلاحی اداروں اور صاحب ثروت لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے علاقے اور گرد و نواح میں غریب یتیم بیواوں کی دل کھول کر مدد کریں ۔یہ ہم سب کا احلاقی اور دینی فرض ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں