123

ساجد ظفر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا چارج سنبھال لیا انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے بریفنگ لی

ساجد ظفر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا چارج سنبھال لیا انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے بریفنگ لی

ڈیرہ غازیخان ( محمد فیض سٹی رپورٹر)ساجد ظفر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن کا چارج سنبھال لیا انہوں نے مختلف محکموں کے افسران سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق موجود تھے کمشنر ساجد ظفر نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہوگی

۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔افسران فیلڈ میں نکلیں عوام کے مسائل موقع پر دیکھنے کے ساتھ ان کا ممکنہ حل تلاش کیا جائے۔ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنایا جائے۔فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی

۔کمشنر ساجد ظفر کو چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایس ای پبلک ہیلتھ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ایکسئین ٹی اے ڈی پی اشفاق الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ شاہ بہرام اور دیگر نے بریفنگ دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں