124

ڈیرہ غازیخان سے پنجاب کے شہریوں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی کورونا کے 6 مزید مریض صحت یاب ہوگئے

ڈیرہ غازیخان سے پنجاب کے شہریوں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی کورونا کے 6 مزید مریض صحت یاب ہوگئے

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان سے پنجاب کے شہریوں کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی کورونا کے 6 مزید مریض صحت یاب ہوگئے.کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے کہا کہ طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ میں زیر علاج مریضوں کے کورونا ٹیسٹ کلیئرہوکر چھ مثبت کیس منفی ہوگئے ہیں

صحت یاب ہونے والوں کو روانہ کردیا جائیگا۔صحت یاب ہونے والے زائرین کو ان اپنے گھروں آزاد کشمیر، ملتان،فیصل آباد،میانوالی اور سیالکوٹ روانہ کردیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ قرنطینہ سنٹر ڈی جی خان کے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔




کورونا مثبت کیس سے منفی ہونے والے چھ افراد کو پہلے ہی ان کے گھروں میں پہنچا دیا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ باقی چند مریض بھی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں