128

ڈیرہ غازیخان شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سبزی منڈی میں دوسرا سینیٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیا

ڈیرہ غازیخان شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سبزی منڈی میں دوسرا سینیٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیا

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سبزی منڈی میں دوسرا سینیٹائزر گیٹ نصب کر دیاگیاہے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے دورہ کرتے ہوئے گیٹ کو جلد فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے سینٹائزر گیٹ میں مشینری کے ذریعے جراثیم کش محلول کا سپرے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں خرید وفروخت کیلئے عوام کا رش زیادہ رہتا ہے اس لئے یہاں سینٹائزر گیٹ کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے




انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ روکنے کیلئے تعاون کریں۔ڈیرہ غازی خان میں پہلا سینٹائزر گیٹ ٹریفک چوک میں فنکشنل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک رفیق اعوان،ای اے ڈی اے اطہر جلیل،سکریٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ اور دیگر موجود تھے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں