114

ڈیرہ غازیخان کو کورونا وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا پلان ترتیب دیاگیا ہے اور کمشنر نسیم صادق

ڈیرہ غازیخان کو کورونا وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا پلان ترتیب دیاگیا ہے اور کمشنر نسیم صادق

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان کو کورونا وائرس اور جراثیم سے پاک کرنے کا پلان ترتیب دیاگیا ہے اور کمشنر نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کو ٹاسک دے دیاجس کیلئے شہر کوچار سیکٹر میں تقسیم کر کے ہر سیکٹر کیلئے الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

کارپوریشن اور ریسکیو 1122 کی بھاری مشینری کے ذریعے گلی،محلے،شہر،سڑکیں اور عمارتیں دھوئی جائیں گی12 اپریل تک روزانہ کا شیڈول جاری کردیا گیاٹیمیں کلورینیشن اور دیگر جراثیم کش محلول کا سپرے کریں گی۔سپرے کے دوران پبلک مقامات پر شہریوں کے ہاتھ دھلوانے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔




کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سپرے مہم کا باقاعدہ ویڈیو،تصاویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی بھی دی جائے۔ کمشنر کے احکامات پر الگ الگ ڈس انفکیشن ٹیموں نے پلان پر عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے.




علاوہ ازیں کمشنر نسیم صادق نے قرنطینہ سنٹرز کی عمارتوں، سینی ٹیشن اور سیوریج سسٹم کو بھی ڈس انفیکٹ کرنے کا ٹاسک دے دیاشہریوں کو صحت مند ماحول دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں