315

ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے راجپوت کالونی آرائیں مارکیٹ والے روڈ کی تعمیر پر کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کا شکریہ ادا

ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے راجپوت کالونی آرائیں مارکیٹ والے روڈ کی تعمیر پر کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کا شکریہ ادا

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر ) امیدوار لارڈ مئیر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ نے راجپوت کالونی آرائیں مارکیٹ والے روڈ کی تعمیر پر کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کا شکریہ ادا کیا اور ان سے دیگر حل طلب مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر ان کی میڈیا ٹیم کے ارکان ڈاکٹر محمود شیخ محمد شعیب خان لنگاہ اور غلام عباس عرف باشو بھی موجود تھے

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا کہ کررونا وباء سے آگاہی کے ضمن میں ترقیاتی کاموں کو خاص نقصان پہنچا ہے لیکن پھر بھی جو ضروری اقدامات ہیں وہ کر رہے ہیں بالخصوص پل ڈاٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پل کی تزئین و آرائش کا کام شروع کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں نقشہ کے مطابق کام کا آغاز کر رہے ہیں ڈاکٹر محمود شیخ نے پرانی ٹینکی والے روڈ کی خستہ حالت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ ٹریکٹر ٹرالیاں گزرنے سے تباہ ہو گیا ہے




اور 24 گھنٹے مٹی سے بھری ٹرالیوں کے گزرنے سے نہ صرف روڈ تباہ ہے بلکہ لوگ بھی شدید پریشان ہیں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ مٹی کی ٹرالیاں فوری اس روٹ سے بند کر کے غازی پارک والے روڈ یا پھر کنگن روڈ پر انکا روٹ متعین کیا جائے جس پر کمشنر نسیم صادق نے خود دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ٹرالیوں کے بارے میں بتایا کہ کررونا وباء کے پیش نظر روٹ تبدیل کئے گئے ہیں




جلد کررونا جنگ جیت کر زندگی معمول پر آنے کی صورت میں معاملات میں بہتری لائیں گے جس پر ملک محبوب ثاقب ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر محمود شیخ نے کمشنر نسیم صادق کے تعاون پر ایک بار پھر شکریہ ادا کیا




اور کررونا آگاہی مہم کے سلسلے میں حکومتی احکامات لوگوں تک پہچانے گھروں میں رہنے اور ہر صورت کررونا سے احتیاط کے ضمن میں شعوری بیداری جاری رکھنے کا عزم کیا جس پر کمشنر نسیم صادق کا کہنا تھا کہ کررونا وباء سنجیدہ جنگ ہے اگر اس کو سنجیدگی سے نہ لیا تو صورت حال خطر ناک ہو سکتی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں