122

ڈیرہ غازیخان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، خطباء اور امام مساجد سے ملاقات کی

ڈیرہ غازیخان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، خطباء اور امام مساجد سے ملاقات کی

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور پاک آرمی کے کرنل شعیب نے سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء، خطباء اور امام مساجد سے ملاقات کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء، مشائخ، خطباء اور آئمہ مساجد سے کہا گیا

کہ وہ باجماعت نماز کیلئے خصوصی انتظامات کریں. نمازیوں کے مابین مناسب فاصلہ یقینی بنانے کے ساتھ فرش پر نماز کی ادائیگی کرائی جائے اور ہر نماز کے بعد فرش کو جراثیم کش محلول سے دھویا جائے.




نمازی تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں. امام مساجد، علماء محرب و منبر سے آگاہی دینے کے علاوہ ملک سے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کیلئے دعا اور آواز بلند کریں.علماء نے یقین دلایا کہ امت مسلمہ نازک صورتحال سے دوچار ہے اور انسانیت کی بھلائی کیلئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں