149

وزیراعلی کی طرف سے پھول اور کیک بھجوانے کا مقصد ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور صفائی عملہ کی خدمات کو سراہنا،ڈپٹی کمشنر

وزیراعلی کی طرف سے پھول اور کیک بھجوانے کا مقصد ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور صفائی عملہ کی خدمات کو سراہنا،ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قرنطینہ سنٹرز ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی بہتر دیکھ بھال اور دیگر امور اور انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور جینیٹوریل سٹاف کو گلدستے، کیک اور دیگر تحائف بھجوائے گئے

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے تحائف ڈاکٹرز اور سٹاف کے حوالے کئے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پھول اور کیک بھجوانے کا مقصد ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور صفائی عملہ کی خدمات کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلی کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے




کہ وہ ڈاکٹرز اور سٹاف سے خود ملیں اور مشکل کی گھڑی میں مبتلا افراد کی دیکھ بھال اور دیگر امور کی بہتر انجام دہی پر ان کی طرف سے شکریہ ادا کریں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمدسکھانی اوردیگربھی موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں