109

مروٹ اور گردنواح چولستان کے جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پر

مروٹ اور گردنواح چولستان کے جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پر

مروٹ (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) مروٹ اور گردنواح چولستان کے جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی کا دھندہ عروج پر۔تفصیلات کے مطابق ۔ مروٹ کے گرد نواح چولستان کے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کے ساتھ ساتھ درختوں کی کٹائی کا دھندہ بھی عروج پر۔

سرِعام محکمہ جنگلات کے متعلقہ ملازمین نعیم کاہلوں بلاک افیسر اور عثمان فاریسٹ گارڈ کی ملی بھگت سے چولستان کے جنگلات کی لکڑی چوری کی جا رہی ہے ..محکمہ جنگلات کے کے کماو پتر لوگوں کو بلیک میل کرنے لگے اوپر کی کمائی اوپر تک دیتے ہیں
۔ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور۔ کھانے کے اور سرکاری درخت بھاری رشوت کے عوض کٹوا کر دکھاوے کے لیے خانہ پوری کے طور پہ معمولی جرمانے کر کے سب اچھا کی رپورٹ بلاک افسر رینج افیسر کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کی قیمتی لکڑی چوری کرواتے ہیں

پھر رشوت کے پیسے آپس میں تقسیم کرتے ہیںمیڈیا مروٹ نے وزیرِاعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیرِاعظم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیرِاعظم صاحب کا گرین ائینڈ کلین پروگرام ہے اور دوسری طرف محکمہ جنگلات کے افسران حفاظت کی بجائے جنگل مکاو مہم چلانے لگے۔اگر باغ کے مالی ہی باغ کو اجاڑنا شروع کر دیں

تو وہ باغ کیسے رہے گا۔خود چند پیسوں کی خاطر جنگلات کی کٹائی کرا رہے ہیں۔چولستان کا جنگلات ختم کردیا گیا۔محکمہ جنگلات کے ملازمین تنخوہوں سے زیادہ منتھلیاں لے رہے ہیں۔اور انہوں نے مزید کہا۔رشوت لیکر سرکاری کام کرنے والےحضرات جنازہ لازمی پڑھا کریں دیکھا کریں کہ مرنے والا کتنے خزانے ساتھ لےکرجا رہا ہے۔ مروٹ کے جنگلات کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔ ۔




اور اگر جنگلات کی کٹائی کو نہ روکا گیا تو نئے درخت لگانے کا کوئی فائدہ نہیں مروٹ چولستان کے گارڈ عثمان اور بلاک افسر نعیم کاہلوں کی چولستان مکاو مہم جاری پوچھنے والا کوی نئیں محکمے کے لاڈلے کماو پتر بن گے نوٹس لیا جاے۔مروٹ چولستان سے عثمان گارڈ نے تین ٹرالیاں پکڑی دو سے پیسے لیکر غائب کر دیا




جبکہ تیسری ٹرالی سے مک مکا نہ ہونے کی وجہ سے تھانے لے آے۔جیسے ہی میڈیا نے 2مزید ٹرالیوں کی نشاندہی کی تو دوسری ٹرالی بھی پکڑوا دی جبکہ تیسری ٹرالی جس پہ موٹی لکڑی تھی جھنڈی ۔کیکر وغیرہ اس کو پیسوں کی چمک کے بدے غائب کردیا ۔ ۔ جب ہم درختوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تو نئے پودوں کی کیسے نشونماہ کریں گے۔عملہ جنگلات کو صراط مستقیم پر لانے کے لیے ان پر سخت ہاتھ ڈالنا پڑے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں