117

ایبٹ أباد یوتھ کمیونٹی کی طرف سے 155 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

ایبٹ أباد یوتھ کمیونٹی کی طرف سے 155 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

ایبٹ أباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایبٹ أباد یوتھ کمیونٹی کی طرف سے 155 مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا سابق امیدوار ضلع کونسل اسد جاوید خان جدون کی زیرنگرانی غریبوں میں پیکچ تقسیم کیے گئ
تفصيلات کے مطابق گزشتہ روز کروناوائرس کے پیش نظر شہر لاک ڈائن کی وجہ سے ایبٹ أباد یوتھ کیمونٹی غریب عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے تین روز میں تقریبا 155 مستحق خاندانوں میں پیکچ تقسیم کیا گیا
اسد خان جدون نے میڈیا کو بتایا کہ ایبٹ أباد یوتھ کیمونٹی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی کروناوائرس کی وباہ نے پورے ملک میں افرا تفری پھیلا دی ہے ہم مستحق عوام کو اس مشکل کی گھڑی میں نہیں چھوڑیں گے آج تک 155 مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کیاگیا.
پہلے روز ہم نے 40 مستحق گھرانوں کو اور دوسرےدن 55 مستحق گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا. اب تک مجموعی طور پر کمیونٹی کیطرف سے 155 گھرانوں کو راشن فراہم کیا گیا.




تفصیلات سے آگاہ رکھنے کا مقصد ہمارے ڈونرز کا شکریہ ادا کرنا ہے جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہو رہا ہے. ہمیں مزید تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے پاس موجود 400 سے زائد مستحق گھرانوں میں راشن مہیا کیا جا سکے.




 




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں