127

فورٹ پریس کلب اور پریس کلب فورٹ عباس کے ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

فورٹ پریس کلب اور پریس کلب فورٹ عباس کے ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

فورٹ عباس (ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)تحصیل فورٹ پریس کلب کے صدر ندیم ظفر کی ممبران کے ہمراہ پریس کلب فورٹ عباس آمد صدر پریس کلب وارث علی سندھو اورممبران کی طرف سے پرتپاک استقبال فورٹ پریس کلب اور پریس کلب فورٹ عباس کے ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں دونوں پریس کلبز نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ہم تمام معاملات پر مشاورت کریں گے اور تمام اہم ایشوز کو آپس میں مشاورت سے حل کیا کریں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ورکنگ جرنلسٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

اور صحافت کی آڑ میں چھپے نام نہاد ان پڑھ جاہل جعلی رپورٹرز خود ساختہ ویب چینل و اخبار کےسی ای اوز و رپورٹرز کا محاسبہ کیا جائے گا اور صحافت کے نام پر بدنما داغ کو صاف کر کے کیفرکردار تک پہچایا جائے گا




اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ دونوں پریس کلبز کسی ان پڑھ اور جاہل کو کارڈ کی آڑ میں ممبر شپ نہیں دے گا اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں مصنف و کالم نگار غریب اللہ غازی اور ان دونوں بیٹوں کے خلاف درج ہونے والی 324 کی جھوٹی ایف آئی آر کی بھرپور مذمت کی گئی




اور جھوٹے مقدمے میں بیگناہی پر خوشی اظہار کیا گیا اور اس مقدمے کے جھوٹے کرداروں کے خلاف آئینی و قانونی جنگ لڑنے کا متفقہ فیصلہ بھی کیا گیا آئندہ اجلاس فورٹ پریس کلب کے ممبران کی دعوت پر فورٹ پریس کلب میں منعقد ہو گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں