153

چائنہ میں آنے والے کرونا وائرس کا فائدہ اٹھاکر پاکستانی تاجروں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو لوٹنا شروع

چائنہ میں آنے والے کرونا وائرس کا فائدہ اٹھاکر پاکستانی تاجروں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو لوٹنا شروع

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) چائنہ میں آنے والے کرونا وائرس وباءکا فائدہ اٹھاکر پاکستانی تاجروں نے چائینہ سے امپورٹ کی جانے والی ادویات سمیت متعدد اشیاءکی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان سے اس بارے میں نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاجر ضرورت اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا کوئی نا کوئی جواز تلاش کر کے عوام کو دونوںہاتھوں سے لُوٹتے رہتے ہیں۔ چند ہفتے قبل ہمسائیہ ملک چائنہ میں کرونا وائرس کی وباءآنے سے پاکستانی تاجروں نے موقع غنیمت جان کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیاہے۔

انسانی جان بچانے والی ادویات کی کثیر تعداد چائینہ سے امپورٹ کی جانے والی ادویات کی قیمتوں پاکستانی تاجروں نے بے پنا ہ اضافہ کر دیا ہے۔ لنکومائیسین انجیکشن کے فی ڈبہ کی قیمت میں 200 روپے جنٹا مائی سین انجیکشن کے فی ڈبہ کی قیمت میں 100 روپے، میٹرو نیڈازول وائل کے فی کارٹن کی قیمت میں 1000 روپے اضافہ، پانچ گرام انجیکشن کے ڈبہ کی قیمت میں 100 روپے،




پینسلین چالیس لاکھ انجیکشن کے ڈبے کی قیمت میں 130 روپے اضافہ ہوا۔ دریں اثناءچائنہ سے اپمورٹ کی جانے والی اشیاءکی قیمت میں پاکستانی تاجروں نے بے بنیاد ضافہ کرنا شروع کر دیا، شاید چائینہ کے تاجروں نے کرونا وائرس کی وجہ اپنے ملک کے عوام کو نہ لوٹاہو جتنا پاکستانی تاجر لوٹ رہے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں