166

قصور میں ڈاکٹر کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں انتظامیہ کب غفلت کی نیند سے بیدار ہوگی

قصور میں ڈاکٹر کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں انتظامیہ کب غفلت کی نیند سے بیدار ہوگی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)قصور میں ڈاکٹر کھلے عام لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں انتظامیہ کب غفلت کی نیند سے بیدار ہوگی،شہری عطائیت اپنے عروج پر عطائی انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں جگہ جگہ عطائی ڈاکٹروں نے اپنے اڈے قائم کیے ہوئے ہیں جنھیں کلینک کا نام دے کر وہ لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں

قصور میں بےشمار ایسے عطائی خانے اور گائنی سنٹر ہیں جو انتظامیہ کی ملی بھگت سے چل رہے ہیں لیکن افسوس کہ محکمہ صحت کے عملے نے چند نوٹوں کے بدلے انھیں یہ گھنا¶نا دھندا کرنے دےاجا رہا ہے قصورمراد کوٹ، شفیع والا چوک،شہباز خاں روڈ،نورشاہ ولی ،پرانا لاڑی اڈہ،قادی ونڈروڈ،کھاراروڈ،کوٹ حلیم خان،کوٹ غلام محمد،سٹیل باغ اور دیگر علاقوں میں مختلف ناموں سے میڈیکل سنٹرز،




گائنی سنٹرز عطائی اڈے قائم ہے جو کئی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیل چکے ہیں اور کئی بار سیل بھی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی مل بھگت سے دوبارہ پھر کام کررہےعوامی حلقوں نے سیکرٹری ہیلتھ منسٹر ہیلتھ اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں