260

شریف فیملی قوم کو بہن ، بیٹی اور بیوی کے نام پر بےوقوف بنانا بند کرے ،عامر مغل

شریف فیملی قوم کو بہن ، بیٹی اور بیوی کے نام پر بےوقوف بنانا بند کرے ،عامر مغل

اسلام آباد (اظہر حسین قاضی سٹی رپوٹر) مرکزی ڈپٹی اطلاعات عامر مغل نے شہباز شریف کے اس بیان کہ نواز شریف اس وقت تک آپریشن نہیں کروائیں گے جب تک مریم صفدر لندن نہیں جائیں گی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے

کہ یہ وہی مریم صفدر ہیں جو اپنی ماں کو انتہائ سیریز حالت میں لندن کے ہسپتال میں چھوڑ کر پاکستان آ گئیں اور الیکشن کیمپین چلاتی رہیں لہذا شریف فیملی قوم کو بہن ، بیٹی اور بیوی کے نام پر بےوقوف بنانا بند کرے اور قوم کو حساب دے کہ اندرون اور بیرون ملک میں اربوں کھربوں کی جائدادیں کیسی بنیں ہیں۔

جب بھی شریف فیملی ہر احتساب کا شکنجہ سخت ہوتا ہے یا تو یہ باپ کے نام پر سیاست شروع کر دیتے ہیں یا بیوی اور بیٹی کے نام ہر سیاست شروع کر دیتے ہیں۔ پہلے نواز شریف اور شہباز شریف نے مریم صفدر ، نصرت شہباز اور گھر کے ملازموں کے نام پر کرپشن کی اور اب جب احتساب کا وقت آیا ہے

تو پھر سے ماں بہن اور بیٹی کے نام پر عوام ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگ کا کارکن بھی اب شریف فیملی کی اس گھناونے چہرے سے آگاہ ہو چکا ہے یہی وجہ ہے کہ جب سے ملک میں حقیقی احتساب شروع ہوا




تب سے شریف فیملی کی انتہائ کوشش کے باوجود چند درجن سے زیادہ کارکنان انکے حق میں نہیں نکل سکے اور الیکشنوں میں بھی ان کو پنجاب اور مرکز میں عبرتناک شکست ہوئ ہے۔ ملک میں بے لاگ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور مریم صفدر چونکہ سزا یافتہ مجرم ہیں اس لئے کوئ بھی رعائت نہیں ملے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں