135

حکومت نے منفی 10 ڈگری میں ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

حکومت نے منفی 10 ڈگری میں ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا

 بلوچستان(نمائندہ خصوصی)بلوچستان حکومت کا ایکشن، کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری میں سردی سے ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی کفالت کی ذمے داری اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے دیگر بچوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔

سلیمان خان بلوچستان کی شدید برفباری میں پھنسے افراد کیلئے مسیحا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی مغربی علاقے مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،خون جما دینے والی سردی نے ویسے تو ہرشخص کو متاثر کیا ہے مگر بچوں اور خاص طور پر وہ جو گھریلو حالات کی وجہ سے یخ بستہ موسم میں بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کی حالت دیدنی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کوئٹہ کے ایک کم سن بچے کی تصویر اوروڈیو نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو افسردہ کردیا تھا۔

تصویر میں ایک بچے کو کوئٹہ کےشدید سردموسم میں فٹ پاتھ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے سامنے جوتے پالش کرنے کے برش اور سامان رکھا ہوا ہے، یہ بتانےکی ضرورت نہیں کہ بچہ کس مجبوری کی وجہ سے موسم اور حالات کی سختی جھیلنے پر مجبور تھا۔

ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز

یہی صورتحال ہے صادق،عبدالنبی،جانان اوران جیسے دیگربچوں کی ہے جو معاشی حالات کی وجہ سے کوئٹہ کی ٹھٹھرتی سردی میں گھروں سےباہرنکلنے پر مجبورہیں۔

کوئی کچرا چننے کا کام کررہا ہے تو کسی نے فٹ پاتھ پر وزن کرنے والی مشین تو کسی نے چھوٹے موٹے سامان کی فروخت کو اپنی روزی کا ذریعہ بنایاہوا ہے اور کوئی مونگ پھلی بیچ رہا ہے کیونکہ اگروہ کمائیں گے نہیں تو گھر کاچولہا کیسے جلے گا؟




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں