180

سعودی عرب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر اہم ملاقات

سعودی عرب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے خطے کی صورتحال پر اہم ملاقات

ریاض (نورالحسن گجر بیورو چیف ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ،سعودی دفترخارجہ آمدسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔








وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی اور 3ے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کرتی ہوئے کہا کے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی باعثتشویش ہے اس کشیدہ صورتحال کو اعتدال پر لانے اور خطے کے امن و استحکام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے








کہ معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر، پر امن طریقے سے حل کرنے پر حل کیا جائے انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش یہی ہے کہ تمام فریقن کو ،صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور گفت و شنید کا راستہ اپنائیں ہمیں تشویش ہے کہ اگر اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے،




بروقت اقدام نہ اٹھائے گئے تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کیلئے خطے کے دیگر وزرائے خارجہ سے ہونیوالے روابط سے بھی اپنے سعودی ہم منصب کو بھی آگاہ کیاخوش آئند بات یہ ہے




کہ ایران اور امریکہ دونوں اپنے اپنے بیانات میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ مزید کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے -ان حالات میں ضروری ہے کہ فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا جائے تاکہ معاملات افہام و تفہیم کیساتھ،




پر امن انداز میں طے پا سکیں ۔وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں اضافے سے “افغان امن عمل” ( Afghan Peace Process) ،




جو اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے, اس کے متاثر ہونے کا خدشہ ہےسعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی بحرانی کیفیت پر قابو پانے اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے ،کیلئے




وزیر اعظم عمران خان کی “امن کاوشوں” کو سراہا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورے اور کوششوں کا خیر مقدم کیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں