172

حکومت برطرف خاصہ دار کو بحال اور پاک افغان تجارتی شاہراہ گورسل گیٹ کھول دے عوام

حکومت برطرف خاصہ دار کو بحال اور پاک افغان تجارتی شاہراہ گورسل گیٹ کھول دے عوام

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمند، صوبائی حکومت کی جانب سے معدنیات ترمیمی بل قبائلی قدرتی وسائل پر ڈاکہ ہے۔ قبائلی عوام مذاحمت کرینگے۔ حکومت برطرف خاصہ دار کو بحال اور پاک افغان تجارتی شاہراہ گورسل گیٹ کھول دے۔ غلنئی بازار میں مہمند پریس کلب کے




سامنے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں جنگریز خان، میاں لعل بادشاہ، ملک صدبر خان، نوید احمد، فردوس خان صافی، میر افضل مہمند، حاجی بہرام خان، فضل ہادی و دیگر نے معدنیات ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔




اور پشاور ٹو باجوڑ مین شاہراہ پر دھرنا دیا۔ دھرنے کے دوران ایک گھنٹے کیلئے ہر قسم کا ٹریفک بند رکھا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فاٹا انضمام کے آڑ میں معدنیات ترمیمی بل کے ذریعے قبائلی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی ہے




جو کہ قبائلی عوام مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ اور حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ مذکورہ ترمیمی بل واپس لے ورنہ پورے قبائلی اضلاع سے احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ مظاہرین نے




صوبائی حکومت اور مذکورہ ترمیمی بل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے ضلع مہمند میں سینکڑوں بر طرف خاصہ داروں کی دوبارہ بحالی اور پاک افغان تجارتی شاہراہ گورسل گیٹ کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے بعد شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں