137

ایبٹ أباد اے ایس پی میرپور اویس شفیق کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاٶن

ایبٹ أباد اے ایس پی میرپور اویس شفیق کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاٶن

ایبٹ أباد(وقاص باکسر بیوروچیف)ایبٹ أباد اے ایس پی میرپور اویس شفیق کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاٶن سولہ کلواعلی کوالٹی کی چرس برأمد منشیات کی فروخت سے منافع رقم چارلاکھ روپے بھی برأمد زمانہ بدنام خاتون منشیات فروش رضیہ بھی ایک کلوچرس سمیت گرفتار




اے ایس پی اویس شفیق نے میرپورسرکل کاچارچ سنبھالتے ہی منشیات فروشوں کو أڑے ہاتھوں لےلیا منشیات کے خاتمے تک کارواٸیاں جاری رکھنےکاعزم تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاےایس پی اویس شفیق کی ہدایات پر ایس ایچ او میرپور انسپکٹر سعید یدون کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری




گزشتہ روز کی کاروائیوں کے دوران محمد اعجاز سکنہ ٹھنڈیانی حال بانڈہ غزن کے قبضے سے 10کلو 200 گرام چرس ، 25 گرام آئس اور پستول منشیات فروشی کی رقم مبلغ چار لاکھ 41ہزار روپے ،




علی ولد زمرد سکنہ میرپور سے 8 گرام آئس اور 4 بوتل شراب ،




حماد گل ولد عبدالسلام سکنہ میرپور سے 01 کلو چرس، فیضان عرف دانی اور زمرد خان ساکنان میرپور سے 20 لیٹر شراب ، عصمت ولد عبدالرشید سکنہ جھنگی سیداں سے03 کلو گرام چرس،




واجد ولد میر عالم خان سکنہ کاکول سے 01 کلو گرام چرس، فاروق سلطان ولد معروف سلطان سکنہ کاکول سے 670 گرام چرس اور مسماة رضیہ سلطانہ زوجہ عصمت خان سکنہ جھنگی سیداں سے 1040 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج




رجسٹرڈ کر کے گرفتار کرتے ہوئے جیل روانہ کر دیا گیا اس موقع پراے ایس پی اویس شفیق نے شمال کے معروف جرنلسٹ وقاص باکسر کوبتایا کہ منشیات فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاۓ گی




منشیات سے علاقے کوپاک کروں گا میرپور کی عوام کوبھی چاہیے کہ وہ منشیات کی ترسیل کوروکنے کے لیے پولیس کاساتھ دیں میں منشیات جیسی لعنت کو جڑسے اکھاڑپھینکوں گا ۔۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں