203

قصور کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے مزمل مسعود بھٹی

قصور کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے مزمل مسعود بھٹی

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) پارٹی نے جو ذمہ داری دی ہے اسے احسن طریقے سے نبھاﺅں گی قصور کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 175کی ٹکٹ ہولڈر مزمل مسعود بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف قصور کی سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا




کہ پارٹی قیادت نے جو ذمہ داری سونپی ہے، اس احسن طریقے سے نبھانے کی ہر ممکن کوشش کروں گی،قصور مین کارکنان کو متحد کروں گی، آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف قصور سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی تحریک انصاف کی قیادت کو عام آدمی کی مشکلات اور ان کے مسائل کا احساس ہے،ہم عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کریں گے،




اداروں سے کرپشن کا خاتمہ اور ان کی درست سمت کا تعین کرکے میرٹ کی راہ پر گامزن کریں گے، وہ وقت دور نہیں جب عوام کو انصاف، صحت ، تعلیم جیسے بنیادی مسائل کےلئے کسی شفارش یا رشوت کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں