167

کیپٹن عاصم ملک نیشنل پیس کونسل پاکستان کےچیف آرگنائزر مڈل ایسٹ برائے پاکستان مقرر

کیپٹن عاصم ملک نیشنل پیس کونسل پاکستان کےچیف آرگنائزر مڈل ایسٹ برائے پاکستان مقرر
دبئی اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) کیپٹن عاصم ملک نیشنل پیس کونسل پاکستان کےچیف آرگنائزر مڈل ایسٹ برائے پاکستان مقرر، نوٹیفیکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک کو نیشنل پیس کونسل پاکستان کا چیف آرگنائزر مڈل ایسٹ برائے پاکستان مقرر کردیا ہے
، نیشنل پیس کونسل پاکستان کے صدر کی ہدایات کے مطابق جنرل سیکریٹری نے کیپٹن عاصم ملک کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے کیپٹن عاصم ملک کی بطور چیف آرگنائزر نیشنل پیس کونسل پاکستان کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ کیپٹن عاصم ملک پہلے کی طرح مڈل ایسٹ کے پاکستانیوں کے لیے کام کریں گے، واضح رہے کہ کیپٹن عاصم ملک کئی سماجی تنظیموں اور پرائیوٹ سیکٹر میں کام کرنے والے کئی سوشل آرگنائزیشن کے مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں