123

قصور اورگردونواح میں موجود بیکریوں موت بانٹنے لگیں

قصور اورگردونواح میں موجود بیکریوں موت بانٹنے لگیں
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور ) قصور اورگردونواح میں موجود بیکریوں موت بانٹنے لگیں ، ناقص کوالٹی کی مٹھائیاں اور اشیاءخردونوش کی فروخت جاری ،صفائی کے ناقص انتظامات، لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ،قصور فوڈ اتھارٹی منتھلیاں لیکر خاموش تماشائی بن گئی سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصےلات کے مطابق قصور اورگر دونواح موجود بیکریوں پر ناقص کوالٹی اور اشیاءخردونوش بغےر کسی خوف و فکر کے فروخت ہونے لگی خاص طور پر مٹھائیاں چیک کرنے کے لئے
انتظامیہ کی طرف سے کو ئی پروپر طریقہ کا ر موجود نہیں ہے اور بیکری مالکان مختلف قسم کے مضر صحت میٹریل استعمال کر کے مٹھائیاں بنا کر لوگوں کو فروخت کر رہے ہیں اورلوگوں سے تےن گناہ زیادہ منافع کمایا کر رہے ہیں اور خردونوش کے جیلی برینڈ نام لیکر شہریوں کو فروخت کے بھی تین گناہ منافع کمایا جا رہا ہے اوربیکریوں پر صفائی کے انتظامات نہ ہونے
کے برابر ہیں بیکریاں کم اور مکھیوں ،کیڑوں ،مکوڑوں کی اماجگا ہ زیادہ لگتی ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی منتھلیاں لےکر بیکری مالکان کو لوگوں کی جانوں سے کھےلنے کے لائسنس دئےے ہو ئے ہیں قصور کی سیاسی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قصوراور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں