123

قبائلیوں کے تعلیم،صحت،بےرزگاری اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی جائےایم پی اے نثار مومند

قبائلیوں کے تعلیم،صحت،بےرزگاری اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی جائےایم پی اے نثار مومند

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)حکومت قبائلی اضلاع کے معدنیات پر قبضے کی کوشش بند کردے۔معدنیات بل سے زیادہ ضروری ہے کہ قبائلیوں کے تعلیم،صحت،بےرزگاری اور انفراسٹرکچر پر توجہ دی جائے۔ایم پی اے نثار مومندضلع مہمند کے تحصیل یکہ غونڈ میں کل صوبائی اسمبلی سے




پاس ہونے والے معدنیات بل کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عمائدین اور عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے اے سی آفس سے ریسٹ ہاؤس تک مارچ کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے نثار مہمند کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلی علاقوں کے معدنیات پر




قبضے کے لئے بل پاس کیا ہے۔جو کہ قبائلیوں کی ذاتی ملکیت ہے۔لہذا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے اس کو حکومتی عملداری میں لینا قبائلیوں کے ساتھ سنگین ظلم ہے۔جو کہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں۔اس کے خلاف آج سے ہم نے احتجاجی تحریک شروع کر دی ہیں۔اور جلد ہی تمام قبائلی




اضلاع کے عمائدین کا جرگہ بلایا جائے گا۔مائنز اینڈ منرل ایکٹ کا مقصد صرف معدنیات پر قبضہ کرنا تھا اسی لئے عجلت میں اسمبلی سے بل پاس کیا گیا۔قبائلی عوام کی پسماندگی۔صحت،تعلیم بے




روزگاری اور انفراسٹرکچر کیلئے اقدامات معدنیات بل سے زیادہ ضروری ہیں۔مہمند ڈیم کے متاثرین کو زمین کے رقم کی ادائیگی اور نوکریاں نہ دینا ضلع مہمند کے غریب عوام کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔لہذا فوری طور پر ان کو ادائیگی کی جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں