119

تحصیل پنڈیالئ کا رہائشی چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل

تحصیل پنڈیالئ کا رہائشی چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)۔تحصیل پنڈیالئ کا رہائشی چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل۔پشاور ہائی کورٹ میں زیرسماعت زمین تنازعہ کے فیصلے سے پہلے ڈی پی او نے مخالیفین کا ساتھ دیکر غیرقانونی طریقے سے متنازعہ زمین پر تعمیر گھر کا قبضہ دے دیا۔




آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ فوری نوٹس لیں۔ڈی پی او مخالیفین سمیت توہین عدالت کررہے ہیں۔معلوم خان ولد ناصر خان کی پریس کانفرنس۔تحصیل پنڈیالئ آسو کور دویزے سے تعلق رکھنے والے رہائشی معلوم خان ولد ناصر خان نے مہمند پریس کلب میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے




کہا۔کہ علاقہ دویزئی آسو کور میں غالب خان ولد رحمان گل مردان کا رہائشی کیساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔جس پر دوسال پہلے 2017 میں انضمام سے پہلے اُس وقت کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نے تین رکنی جرگہ مقرر کیا۔جس میں متنازعہ زمین کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوا۔




جس پراسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ نے کورٹ آرڈر جاری کیا۔مگر مخالیفین نے دوبارہ فاٹا ٹریبونل میں کیس دائر کی۔جو کہ فیصلہ سے قبل انضمام کی وجہ سے ختم ہوگیا۔جس پر مخالفین نے پشاور ہائیکورٹ میں کیس دائر کی۔جن پر تاحال ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے۔مگر ہائیکورٹ سماعت سے پہلے ڈی پی او مہمند ہمیں اپنے دفتر کو طلب کیا۔کیونکہ ڈی پی او کا تعلق بھی مردان سے ہیں۔




اور مخالفین کیساتھ ملے ہوئے ہیں۔جنہوں نے ہمیں دفتر میں کورٹ سے ہٹ کر فیصلے کرنے پر زور دیا۔جس کا ہم نے صاف انکار کیا۔مگر گزشتہ دن ڈی پی او مہمند نے لیوی فورس کے ذریعے متنازعہ زمین پر تعمیر گھر کا قبضہ مخالفین کو دیا۔اور فورس کے زور پر مخالفین سالوں سے متنازعہ گھر میں گھس دیا۔




جو کہ ہائیکورٹ کے سماعت اور فیصلے سے پہلے متنازعہ زمین پر مخالفین کا ساتھ اور قبضہ سراسر زیادتی اور توہین عدالت ہے۔اس لیے ہم ہائیکورٹ کے فیصلے سے قبل متنازعہ زمین مخالفین کو قبضہ میں دینے کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری انصاف کی اپیل کی۔اور آئی جی پولیس سے ڈی پی او کیخلاف فور نوٹس لینے کی اپیل کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں